لاہور : سیشن کورٹ لاہور نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دو کی مسترد کردی۔
لاہور کی سیشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں شناخت ہونے والے چار ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے دو ملزمان کو ضمانتیں منظور جبکہ دو ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں، ملزم شہریار خان اور ارسلان کی 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
اس کے علاوہ دو ملزمان افتخار اور عابد کی ضمانتوں کی درخواست کو مسترد کردیا گیا، پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم افتخار اور عابد کا وقوعہ میں واضح کردار اور ثبوت سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں : مینارپاکستان پر خاتون سے دست درازی کیس، اہم دعویٰ سامنے آگیا
اس لیے افتخار اور عابد کی ضمانتیں مسترد کی جاتی ہیں، جبکہ ملزم شہر یار خان اور ارسلان کی ضمانت پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض میں منظور کی جاتی ہیں۔