جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

کیا منی بجٹ آئے گا؟ وزیر اعظم نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (21 جنوری 2026): وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ بجٹ تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بجٹ حکمت عملی پر ہدایات جاری کی ہیں کہ آیندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں کے لیے ریلیف پر کام کیا جائے، اور ریلیف کے لیے مختلف تجاویز تیار کی جائیں۔

شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ٹیکس کا شارف فال ٹیکس اقدامات کی بجائے ٹیکس آمدن بڑھانے سے پورا کرنے کی کوششیں کی جائیں گی، اور آئی ایم ایف کو مزید ٹیکس نہ لگانے پر منایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف پر اقدامات شروع کیے جا رہے ہیں، انھوں نے صنعتوں کے لیے بھی ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چاول کی ایکسپورٹ بڑھانے کےلئے بڑا فیصلہ

ذرائع کے مطابق آیندہ بجٹ میں نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح میں کمی ہو سکتی ہے، سپر ٹیکس کے اسٹرکچر میں ریفارمز کے تحت 4 برسوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح کم ہو جائے گی، اور آیندہ 4 سال میں سپر ٹیکس کی شرح کم ہو کر 5 فی صد مقرر کیے جانے کا امکان ہے، پرائمری بیلنس سرپلس ہونے پر پانچویں سال سپر ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے کم سے کم آمدن پر سپر ٹیکس کا تھریش ہولڈ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرنے کی تجویز ہے، آیندہ بجٹ سے 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کے لیے تھریش ہولڈ 50 کروڑ روپے سے بڑھا کر 1.5 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں