تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

صرف خواتین کیلئے : صبح 8 سے12 چلے گی ڈبلیو گیارہ

کراچی : شہر قائد کی خواتین کیلئے سیرو تفریح کے ایک نئے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر اتوار کو صبح 8سے 12بجے تک مختلف مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔

اس پروگرام کا انعقاد شی ٹریول نامی ایک تنظیم نے کیا ہے، جس کا مقصد گھریلو خواتین اور طالبات کو شہر قائد کی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کی سیر کرانا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شی ٹریول کی منیجنگ ڈائریکٹر سارہ بانو اور ٹریول وی لاگر حفصہ اسد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو گیارہ میں ایک ٹرپ میں20سے 25خواتین سفر کرسکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر اتوار کے روز فریئر ہال سے کراچی کی مشہور اور سج دھج سے بھرپور منی بس ڈبلیو گیارہ چلائی جائے گی۔ فی کس ڈھائی ہزار روپے کے اس پیکج میں خواتین کو حلوہ پوری کا ناشتہ کرانے کے بعد انہیں بگی (تانگہ) کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کی مشہور زمانہ منی بس ڈبلیو گیارہ اپنی سجاوٹ اور خوبصورتی کے حوالے سے آج بھی شہرت کے بام عروج پر ہے۔

امریکہ اور برطانیہ میں اس کے ماڈل بنائے گئے اور اس لاجواب بس کی سجاوٹ، دلفریبی، برق، رفتاری کو سراہا گیا، اس منی بس سے متاثر ہوکر برطانیہ میں چلنے والی ٹرام کو بھی ڈبلیو گیارہ کی طرح سجا کر چلایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -