The news is by your side.

Advertisement

‘مختلف شہروں میں منی لاک ڈاؤن کیےجا رہے ہیں’

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں منی لاک ڈاؤن کیے جارہےہیں، مائیکرو یا منی لاک ڈاؤن کا مقصد وبا کو کنٹرول کرناہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام’ سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ چندہفتوں میں کوروناکےمریضوں میں اضافہ ہواہے لیکن پاکستان میں تعدادایسی نہیں بڑھی جیسےدوسرےممالک میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناکیسزگزشتہ چندہفتوں میں بڑھےہیں اگر چنددن کاموازنہ کریں توکورونامریضوں میں اضافہ ہورہاہے، کوروناوائرس رنگ ونسل اورمذہب کی تفریق نہیں کرتا، کوروناوائرس یہ تفریق بھی نہیں کرتاکہ آپ کیوں جمع ہوئے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ احتیاط ہی ہماراپاس ایساراستہ ہےکہ کورونا کو روکا جا سکتا ہے، شادی ہال سےمتعلق بھی اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے جب کہ لوگوں کوبھی فعال کردار ادا کرنا ہو گا اور احتیاط کرناہوگی۔

دیگر ممالک کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرےممالک کودیکھیں تووہاں کوروناکی دوسری لہرآچکی ہے، ہمارےپڑوسی ممالک دیکھیں وہاں توابھی کوروناکی پہلی لہرجاری ہے، اسکولزسےمتعلق جوسرویلنس ڈیٹا آرہاہےوہ تسلی بخش ہے جہاں ایس اوپیزپرعمل نہیں کیاجارہاوہاں اسکول بندبھی کیےگئے،لوگوں کی جانب سےکوروناکوغیرسنجیدہ بھی لیاجارہاہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں