کراچی: پی اے اے نے آؤٹ سورس ملازمین کی نئی کم از کم اجرت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی اے اے نے آؤٹ سورس ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار 700 روپے مقرر کردی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پی اے اے نے آؤٹ سورس کنٹریکٹرز کو نئی اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv
سیکیورٹی اور دیگر تمام آؤٹ سورس ملازمین کو 40 ہزار 700 روپے ماہانہ ملیں گے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ موجودہ اور توسیع شدہ تمام آؤٹ سورس معاہدوں کم از کم اجرت کا اطلاق لازمی ہوگا، کنٹریکٹرز کو ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی کی ادائیگیاں بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


