تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کم از کم اُجرت میں ریکارڈ اضافے کی تجویز

جاپان میں حکومت نے کم از کم اُجرت فی گھنٹہ 31 ین سے بڑھا کر 961 ین کرنے کے ریکارڈ اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت جاپان کے ایک پینل نے ملک میں اوسط کم از کم اجرت کے لیے ریکارڈ اضافے کی تجویز پیش کی ہے جس پر عملدرآمد کی صورت میں کم از کم اجرت فی گھنٹہ 31 ین سے بڑھ کر 961 ین ہو جائے گی۔

اگر اس کی منظوری ہوجاتی ہے تو یہ حکومت جاپان کی جانب سے مالی سال 2002 میں ڈیٹا مرتب کیے جانے کے آغاز کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہوگا۔ ہر پریفکیچر کے لیے مقرر کی جانے والی کم از کم اُجرت کی سطح اس پینل کی سفارش کی بنیاد پر ہوگی۔ حکومت نے فی گھنٹہ کم از کم اوسط اُجرت ایک ہزار ین تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حکومت کی وزارت محنت کے اس پینل میں مزدور یونینوں اور کمپنیوں کی انتظامیہ کے نمائندے شامل ہیں۔ اس پینل نے گزشتہ ہفتے رواں مالی سال کے لیے فی گھنٹہ کم از کم اُجرت پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن وہ کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔

مذکورہ پینل نے پیر کے روز دوبارہ ملاقات کی اور اس معاملے پر 7 گھنٹے طویل میٹنگ کی۔ پینل نے ملک بھر میں کم از کم اوسط اُجرت کو فی گھنٹہ ریکارڈ 31 ین سے بڑھا کر 961 کرنے کی تجویز دی ہے جو کہ 7.30 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔

Comments

- Advertisement -