The news is by your side.

Advertisement

عیدالاضحیٰ: ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نہ بڑھانے کی ہدایت

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے صوبے بھر کے ٹرانسپوٹرز کو ہدایت کی کہ ہے کہ وہ عید قرباں کے موقع پر مسافروں سے اضافی کرائے وصول نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کےوزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے عیدقربان کے موقع پر تمام ٹرانسپورٹرزکوکرایوں میں اضافہ نہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک اور موٹروے پولیس اضفہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

صوبائی وزیر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ حکم نہ ماننے والی مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کردیے جائیں۔ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ہرشخص اپنے پیاروں میں جاکر عید منانا چاہتے ہے ایسے موقع پر اضافی کرایہ لینا زیادتی ہے، کراچی سے حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں سے معمول کے مطابق کرایہ لیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافروں سےاضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام افسران اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیون کےخلاف کارروائی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کریں۔

دوسری جانب وزیر کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد سکھر اور شکار پور میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ٹرانسپورٹرز پر 16 ہزار روپے جرمانہ عائد جبکہ مسافروں کو تیس ہزار روپے اضافی کرایہ بھی واپس کرایا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں