ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

وزیرریلوے کی جاپانی سفیر کو ریل میں سفر کرنے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے جاپانی سفیر کو ریل گاڑی میں سفر کرنےکی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے اعظم خان سواتی سے جاپان کےسفیر کونی نوری مٹسوڈا نے ملاقات کی جس میں پاک جاپان تعلقات کےفروغ اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے ریلوے منصوبوں سے متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔اعظم خان سواتی نے ملکی اقتصادی اور سماجی ترقی میں جاپان کےکردارکی تعر یف کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نےمشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مددکی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں کوپاکستان ریلویز کیلئے اہم بنانا ہوگا۔

وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی تعلقات کوبہتربنانےکےخواہاں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں