تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روس سے تجارت، حکومت ‘عمران خان’ کے نقش قدم پر چل پڑی

اسلام آباد: شہبازحکومت نے وہی کیا جو عمران خان کہتےتھے، پی ڈی ایم حکومت نے آج روس سے سستا تیل ملنے کی نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنائی کہ روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔

انہوں نے بتایا کہ روس ہمیں خام تیل ڈسکاؤنٹ پر دے گا،خام تیل پرڈسکاؤنٹ پر ہماری ان سے فیصلہ کن بات ہوگئی، اس کے علاوہ ریفائنری پروڈکٹس پیٹرول ڈیزل پر روس ہمیں ڈسکاؤنٹ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اچانک بھارت سے چائے اور چاول کی خریداری کیوں بند کردی؟

مصدق ملک نے کہا کہ روس نے ہمیں دعوت دی کہ دو ہزار پچیس چھبیس کے لئے معاہدے کریں، سستے تیل کے علاوہ ایل این جی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ روس کے سرکاری سیکٹر سے بھی بات ہوئی۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن سے متعلق ہماری روس کے ساتھ بہت اچھی بات چیت رہی، ہم نے پائپ لائن کے حوالے سے تھوڑی آسانی کا مطالبہ کیا، معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے روس کا انٹر گورنمنٹل وفد جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گا،وفد کی سربراہی روس کے توانائی کے وزیر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے 2ملین پاؤنڈ کی اضافی ایل پی جی دینے کا اعلان کیا ہے،ایران سے ایل پی جی دسمبر اور جنوری ملے گی۔

مصدق ملک نے اعتراف کیا کہ ہمارے کنوؤں سے نکلنے والی گیس ہر سال 8 سے 10 فیصد کم ہورہی ہے جبکہ گزشتہ سال کی نسبت گیس کی طلب بڑھ چکی،گزشتہ سال کی نسبت طلب اضافے کے باوجود گیس فراہمی جاری ہے، دونوں کمپنیوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی سخت ہدایات ہیں۔

Comments

- Advertisement -