جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

خان صاحب کیا دعوے کرتے تھے اورحقیقت کیا نکلی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ تحائف بیچنے کی رسیدیں دکھائیں تاکہ حقیقت معلوم ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان دورمیں ملک میں ریکارڈ کرپشن کی گئی، ریاست مدینہ کے دعوےدارنے پورے توشہ خانہ پرجھاڑو پھیرا اور دوست اوربرادر ملک کی جانب سے ملنےوالےنادرتحائف بیچ کر ملکی وقار کامذاق اڑایا۔

مصدق ملک نے کہا کہ خان صاحب دعوے کیا کرتےتھے اورحقیقت کیا نکلی؟ عمران خان نے5،5سوروپے کا ہیراخرید کرہزار کا بیچااورکہا یہ بھی کرپشن نہیں، ہم تو کہ رہے ہیں کہ عمران خان توشہ خانہ تحائف بیچنے کی رسیدیں دکھائیں تاکہ حقیقت معلوم ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کے اپنےبیانیے پرخود ہی ایک انٹرویو میں یوٹرن لیا، خان صاحب امریکا کےبارے میں پہلےکچھ اورکہتےتھےاب کچھ اور۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کیساتھ آج جو ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے

نیوز کانفرنس میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی سیاسی کاوشوں کو جہاد کا نام دیتےرہے اور ملک کو ریاست مدینہ بنانے کےدعوے کرتےرہے،عمران خان نےاپنےدورمیں درحقیقت اس سب کےبرعکس کام کیے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنےدور میں کہتے تھے کہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرہیں وہ پہلےآرمی چیف کی تعیناتی پرواویلا کرتےرہےاور اب کہتےہیں ہم پیچھےہٹ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں