تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

’سڑکیں کترینہ کے ’گالوں‘ کی طرح بننی چاہئیں‘

بھارتی وزیر نے سڑکیں بنانے کے لیے انوکھی منطق پیش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اچھی سڑکیں بنانے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف کے گالوں کی مثال دے ڈالی۔

یہ ویڈیو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں راجیندرا سنگھ عوام سے خطاب کررہے ہیں جس دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک ہونی چاہئیں۔

لوگوں کے اس مطالبے پر بھارتی وزیر نے وہاں موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔

بھارتی وزیر کے اس جملے نے وہاں موجود لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

بھارتی وزیر راجیندرا سنگھ کو اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب اداکاراؤں کے گالوں کی مثال سڑکوں کیلئے دی گئی ہو، اس سے قبل 2005 میں سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ بہار کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے گالوں کی طرح بنائی جائیں۔

Comments