تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزرا اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں سے رابطے، کورونا کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پرویزخٹک، شبلی فراز، اسدعمر اور شفقت محمود نے بی این پی کے مطالبات پر بریفنگ دی،کور کمیٹی نے مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانےکا ٹاسک دیتے ہوئے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا۔

کورکمیٹی کی ہدایت پر مذاکراتی کمیٹی بی این پی سےملاقات کریگی، کورکمیٹی نےحکومتی کمیٹی کوفوری رابطہ کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس میں کورونا صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے وزرا اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزرا اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزرا اور نمائندے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کا خودمعائنہ کریں، عوام کوایس او پیز پرعملدرآمدکی زیادہ تاکیدکی جائے، وزرا اور نمائندے ٹائیگرفورس سےمل کر ایس او پیز پر عمل کرائیں۔

کورکمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اورتنظیمی امورپربھی غور کیاگیا، شرکا کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی منشور کےمطابق بلدیاتی انتخابی ڈھانچہ بنایاجارہاہے جس پر وزیراعظم نے کےپی اور پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -