The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ : صوبائی وزیربلدیات کا بیٹا اسدترین پشین سے اغوا

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان کو پشین سے اغو اکرلیا گیا،اسد ترین کی گاڑی سرخاب روڈ سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان کے وزیر بلدیات سردارمصطفی خان ترین کے صاحبزادے سردار اسدخان ترین کو نامعلوم افراد نے پشین سے اغوا کرلیا.

سردار اسد خان ترین کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ کیڈٹ کالج پشین میں اپنی ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے، اغوا کار اسد خان ترین کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، جبکہ ان کی گاڑی سرخاب روڈ سے برآمد کرلی گئی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں