سقط : سلطنت عمان میں جولائی 2021 کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی و معدنیات کی جانب سے ہفتے کو رواں ماہ کے لیے فیول پرائسز کا اعلان ہوگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری وزارت توانائی و معدنیات کی جانب سے دی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
M95 پیٹرول کی نئی قیمت 237 بیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
M91 پیٹرول کی نئی قیمت 227 بیسہ فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
ڈیزل 247 بیسہ فی لیٹر پر فروخت ہوگی۔