ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

وزارت تجارت کا ویمن چیمبر کے خلاف فوری ایکشن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس میں مالی وانتظامی بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد وزارت تجارت نے فوری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بےضابطگیوں سے متعلق ڈی جی ٹی او کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، وزارت تجارت نے ویمن چیمبر کے خلاف فوری ایکشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت تجارت نے ویمن چیمبر آفس کی بوائز ہاسٹل کی عمارت میں موجودگی پر اظہار برہمی کیا ہے۔

رپورٹ میں ویمن چیمبر میں منظور نظر شخصیات کی اقربا پروری کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے، قوانین کے برعکس 4 سال میں چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی تعداد میں 11 ارکان کا اضافہ کیا گیا۔

خواتین کو مسلسل کئی ٹرمز کے لیے ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران چیمبر کی انتخابی کمیٹی کی رکن بھی رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ویمن چیمبرکی ایگزیکٹیو کمیٹی میں کارپوریٹ کلاس کی نمائندگی 8 ارکان تک محدود ہے، ویمن چیمبر ممبرشپ فیس کا مکمل بینکنک ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

ممبرشپ فیس سلپس کے ذریعے جمع کرکے لم سم رقم اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی، ویمن چیمبر انتظامیہ ممبر شپ انتخابات اور مالی معاملات کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

سونا درآمد کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ وزارت تجارت نے بتادیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں