وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کا اہم اجلاس Imran Khan
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کا اہم اجلاس

وزیرخزانہ نوجوانوں کوکاروبارکےمواقع فراہم کرنےکے انتظامات کریں: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلہ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں خزانہ ،آئی ٹی اور مواصلات کے وزرا نے شرکت کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی گئی.

سرکاری امور کے لئے ای گورننس سسٹم جلد متعارف کرایا جائے

وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم نے آئی ٹی میں نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کارلانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ نوجوانوں کوکاروبارکےمواقع فراہم کرنےکے انتظامات کریں۔

وزیراعظم نے ای سسٹم کے بجائے پیپر ورک جاری رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا. انھوں نے کہا کہ سرکاری امور کے لئے ای گورننس سسٹم جلد متعارف کرایا جائے.

اجلاس میں‌ پیپرلیس سسٹم متعارف کرانے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی ذمہ داری ڈاکٹرعشرت حسین کوسونپی گئی.

ٹیلی مواصلات میں لائسنس کے تجدیدی عمل کے لئے بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، یہ کمیٹی وزیر خزانہ اسدعمر کی سربراہی میں قائم ہوگی، جب کہ وزیرآئی ٹی ممبر ہوں گے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں