تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمانی حکام نے ملازمتوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں

مسقط : عمانی حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو عمانائزیشن کے تحت اپنے منصوبے بتانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان حکومت نے نجی شعبے، اداروں اور تعمیراتی صنعت کو ‘اومانائزیشن’ پالیسی کے تحت اپنے منصوبے، آسامیاں اور ملازمت کے لیے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات دے دیں۔

واضح رہے کہ عمانی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں اور تارکین وطن کی بجائے عمانی باشندوں اور ورکرز کی بھرتیوں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا کو اومانائزیشن کہا گیا ہے۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے یہ حکم نامہ شاہی فرمان نمبر (89/2020) کے تناظر صادر کیا گیا ہے۔

مذکورہ فرمان کے تحت پرائیویٹ سیکٹر ملازمتوں کے مواقع کا اشتہار وزارت محنت کی ویب سائٹ کے ذریعے دے سکتے ہیں اس کے علاوہ کسی اور طریقے اشتہار شائع نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -