بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کیا رواں سال حج پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں؟ عازمین کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی اور کہا شیڈول عیدالفطر کےبعد جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے حج 2026 کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر موجودہ صورتحال کے باوجود حج انتظامات میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی اور تمام تیاریاں مقررہ شیڈول کے مطابق تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ عازمینِ حج کے لیے ویزوں کے اجرا کا عمل مکمل تیزی سے جاری ہے تاکہ عازمین کو وقت پر سفری دستاویزات فراہم کی جا سکیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سہولیات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


حج پروازوں کے حوالے سے ترجمان نے واضح کیا کہ پروازوں کا شیڈول عید الفطر کے فوراً بعد جاری کیا جائے گا اور تمام پروازیں طے شدہ منصوبے کے تحت ہی روانہ ہوں گی اور عازمین کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حج سے متعلق کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبروں پر کان دھرنے کے بجائے وزارت کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

‘پاک حج ایپ’ (Pak Hajj App) کا استعمال کریں جہاں تمام اپ ڈیٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حج 2026 کے تمام مراحل کو شفاف اور سہل بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں