تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

رواں سال حج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حج پر کل اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار آئیں گے ، مکہ میں رہائش پر 1 لاکھ 12 ہزار روپے، مدینہ میں رہائش کے 38 ہزار روپے اخراجات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں ، وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے کہا کہ حج پرکل اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار آئیں گے جبکہ جنوبی علاقوں کےلئے اخراجات 8 لاکھ 50 روپے ہزار ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ مکہ میں رہائش پر 1 لاکھ 12 ہزار روپے اخراجات ہوں گے ، مدینہ میں رہائش کے 38 ہزار روپے اخراجات ہوں گے۔

مولانا عبدالشکور کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ پر ساڑھے 84 ہزار روپے اور خوراک پر 56 ہزار روپے خرچ ہوں گے اور سعودی عرب کے حج اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں جبکہ قربانی 45 ہزار روپے اور ویزہ فیس 16 ہزار روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور حج فلائٹ آپریشن سے متعلق کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی، پالیسی کا اعلان آخری وقت پر موخر کردیا تھا ، جس سے زائرین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیرصدارت اجلاس بےسود رہا جس کے بعد تمام ایئر لائنز کو حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ حج فلائٹ آپریشن کو بھی 8 شہروں کے بجائے 5 شہروں تک محدود کردیا گیا ہے جب کہ حج فلائٹ آپریشن جس کا آغاز کل 31 مئی سے شروع ہونا تھا وہ بھی التوا کا شکار ہوگیا ہے اور اب حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 5 سے 6 جون تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -