جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

وزارت مذہبی امور کا نئے حج کوٹے میں 40 فیصد نجی اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے نئے کوٹہ میں سے 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ آج پرائیویٹ اسکیم کے  40 فیصد کوٹہ اورحج پلان کی منظوری دے گی، سرکاری حج اسکیم کےمزید 6 ہزار 316 درخواست گزاروں کو ایک اور موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نئے حج کوٹے میں سے 40 فیصد نجی اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وفاقی کابینہ کا ارسال کردی ہے ، وفاقی کابینہ آج پرائیویٹ اسکیم کے 40 فیصد کوٹہ اور حج پلان کی منظوری دے گی۔

حج آپریشن کے آغاز اور حج میں دن کم ہونے کے باعث واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، پرائیوٹ کوٹہ سرکاری کوٹہ میں ضم کرکے 6 ہزار 316 درخواستوں پر دوبارہ  قرعہ اندازی ہوگی۔

وفاقی کابینہ سےمنظوری کے بعدوزارت مذہبی امور تیسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کرے گی، سرکاری حج اسکیم کےمزید 6 ہزار 316 درخواست گزاروں کو ایک اور موقع ملے گا۔

خیال رہے وفاقی کابینہ نے پہلے 16 ہزار اضافی کوٹہ کا 40 فیصد پرائیویٹ اسکم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : 40 فیصد کوٹہ پرائیویٹ اسکیم کو دیا جائے گا ، نورالحق قادری

یاد رہے جون میں سعودی عرب اضافی حج کوٹے کےتحت سرکاری اسکیم حج کی دوسری قرعہ اندازی میں مزید نو ہزار سے زائد خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا ، وزیر مذہبی امور نور الحق کا کہنا تھا 40 فیصد کوٹہ پرائیویٹ اسکیم کو دیا جائے گا ، امید ہےعازمین حج کوروانگی سے پہلے اچھی خاصی رقم واپس ملے گی۔

واضح رہے مارچ میں حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستان کے لیے 16 ہزار اضافی حج کوٹے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 تھا جو اس سال بڑھا کر دو لاکھ کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں