اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

منیاپولس سمیت کئی امریکی شہروں میں شدید سردی میں بھی لوگ امیگریشن ایجنٹس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

منیاپولس (26 جنوری 2026): منیاپولس سمیت کئی امریکی شہروں میں شدید سردی میں بھی ہزاروں افراد امیگریشن ایجنٹس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں برفباری اور شدید سردی کے دوران بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ریاست سے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے امیگریشن محکمہ آئس پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگایا اور ریاست سے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی کو ہٹانے کا مطالبہ دہرایا، یہ مظاہرے 7 جنوری کو ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد شروع ہوئے، جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

پرتشدد امیگریشن حکام واپس بلائے جانے کے گورنر کے مطالبے کو ٹرمپ نے بغاوت قرار دے دیا

اُس دن آئی سی ای ایجنٹ جوناتھن راس نے 37 سالہ مقامی رہائشی اور امریکی شہری رینی گڈ کو ڈرائیونگ بائی شوٹنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ چند دن بعد منیاپولس میں آئی سی ای ایجنٹ نے ایک اور امریکی شہری اور نرس 37 سالہ ایلکس پریٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، جس پر احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باجود مین ہٹن میں مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

ایلکس جیفری پریٹی امریکی شہری اور آئی سی یو نرس تھا، مقتول پریٹی انتہائی زخمی امریکی فوجیوں کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں