تازہ ترین

سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش، لڑکی تھانے جا پہنچی

بھارت میں 14 سالہ طالب علم کو ہم جماعت طالبہ سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پونے کے شہر ہرداس پور میں آٹھویں کلاس کے طالب علم نے طالبہ سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کیا اور اس کی ویڈیوز تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم نے لڑکی کو شادی سے انکار کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

لڑکی کی والدہ نے شکایت میں موقف اختیار کیا کہ لڑکے نے بیٹی سے شادی کرنے کا کہا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

خاتون نے درخواست میں کہا کہ ’بیٹی کو جب اس کا علم ہوا تو نے والدین کو اطلاع دی۔‘

پولیس افسر اروند گوکھلے کا کہنا ہے کہ اس وقت اسکول میں امتحان جاری ہیں جبکہ طالب علم کے والدین کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے امتحان ختم ہونے کے بعد لڑکے کو والدین کے ساتھ تھانے طلب کیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’امتحان ختم ہونے کے بعد تھانے طلب کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے کارروائی کے لیے پیش کریں گے۔

Comments