کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں 4سالہ محسن گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش گٹر سے نکالی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم بچے کی زندگی نگل لی، شاہ لطیف ٹاؤن میں4 سال کا محسن گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چارسالہ معصوم بچہ محسن ولد غلام مصطفیٰ لاشاری محلے میں کھیل رہے تھا کہ اچانک گٹر میں گرگیا، علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش گٹر سے نکالی، بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ محلے میں کئی مین ہولز کھلے ہیں۔۔ انتظامیہ کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود تدارک نہیں کیا گیا، جس کے باعث آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، اس کی ذمہ داری ایم ڈی اے انتظامیہ اورابرہیم حیدری ٹاؤن انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے۔
بچے کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے اور علاقے میں سوگ کاسماں ہے۔