تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت میں کم عمر بھائیوں نے مل کر ماں کو قتل کردیا

نئی دہلی: بھارت میں کم عمر بھائیوں نے مل کر ماں کو بے رحمی سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا ریورٹ کے مطابق ریاست اوڈیشا کے علاقے بھونیشور میں 12 اور 15 سالہ بھائیوں نے 42 سالہ ماں کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کردیا۔

کم عمر بھائیوں نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ماں نشہ کرتی تھی اور بہت مارپیٹ کیا کرتی تھی، گزشتہ رات 11 بجے بھی یہی ہوا تو ہم نے غصے میں لوہے کی راڈ سر پر مار دی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے اور پڑوسیوں کو فون کرکے اطلاع دی کہ کسی نے گھر میں گھس کر ماں کو قتل کردیا ہے۔

پولیس تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی تو خاتون کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی، لاش کو اسپتال لے جایا گیا تو بچے بھی پہنچ گئے، پولیس تفتیش کے دوران دونوں بچوں نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے شوہر سے علیحدگی کے بعد تین ماہ قبل ہی فلیٹ کرایے پر لیا تھا، بچوں نے پولیس کو بتایا کہ والد سے کرایے کے پیسے لے کر وہ شراب نوشی میں اڑا دیتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، کم عمر بچوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -