The news is by your side.

Advertisement

یو اے ای میں‌18 سال سے کم عمر بچوں کو سفر کرنے کے لیے والدین کا اجازت نامہ لازمی قرار

ابو ظہبی : بھارتی فضائی کمپنی کے جاری اعلامیے کے تحت 18 برس سے کم عمر کے افراد پر والدین کے اجازت نامے کے بغیر متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی.

تفصیلات کے مطابق بھارت کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے جمعے کے روز اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت 18 سال اور اس سے کم عمر کے افراد کو متحدہ عرب امارات کا تنہا سفر کرنے کے لیے والدین یا سرپرست کا اجازت نامہ دیکھانا ضروری ہوگا۔

بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ یکم جون سے لاگو ہوگا، اعلامیہ دبئی  کے خارجہ امور کے دفتر سے اور دبئی پولیس کی جانب سے بچوں کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کے باعث جاری کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ متعلقہ حکام کو والدین سے بچے کے متعلق اور متحدہ عرب امارات میں بچہ کس کے پاس قیام کرے گا، اس کے متعلق تمام معلومات حاصل کرنی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے تحت اگر 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد والدین کے بجائے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سفر کررہے ہیں تو ان کے پاس تحریری اجازت ہونا لازمی ہے۔

بھارتی ایئر لائن کی ایڈوائزری کا کہنا تھا کہ ’جہاز کا عملہ امیگریشن کے ذریعے بچوں کی حفاظت کرسکتا ہے۔

فضائی کمپنی کا کہنا تھا کہ ’امیگریشن عملے کی جانب سے ایک فارم دیا جائے گا جسے مکمل بھرنے کے بعد ہی بچوں کو متحدہ عرب امارات میں ان کے عزیز و اقارب کے حوالے کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے خبردار کیا ہے ’اگر 18 سال سے کم عمر بچوں کو کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملک بدر کیا گیا ہو یا والدین کی جانب سے مکمل تفصیلات فراہم نہ کی گئی ہو تو جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں