پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

روسی سفیر کا اہم انٹرویو، منسک، ماسکو، کراچی کوریڈور پر کام جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 اگست 2026): روس کا کہنا ہے کہ منسک، ماسکو، کراچی کوریڈور پر کام جاری ہے۔

پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف نے روسی اخبار ازویستیا کو انٹرویو میں کہا کہ روس اور پاکستان ماسکو سے فیصل آباد اور ماسکو سے کراچی کے درمیان دونوں سمتوں میں پہلی مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اس منصوبے میں بیلاروس کی شمولیت کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ خطے میں بڑھتی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث کئی مرتبہ اس منصوبے پر عمل درآمد مؤخر کرنا پڑا۔


محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچادیا


روسی سفیرکے مطابق اس وقت دونوں ممالک مال برداری سے متعلق خدمات کے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ مجوزہ ریل راستے میں شامل ممالک میں ایسی کمپنیوں کی نشان دہی بھی کی جا رہی ہے، جو اس ذریعے سے اپنے تجارتی سامان کی ترسیل میں دل چسپی رکھتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں