site
stats
پاکستان

مائنس نواز فارمولا، نئی سیاسی بحث کا آغاز

Nawaz Sharif

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے مائنس نواز فارمولے کا تذکرہ چھیڑ کر ملکی سیاست میں نئی بحث کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ مائنس نواز فارمولا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہوگا، ایسی کوشش کرنےوالے ماضی کی طرح اس بار بھی ناکام ہوں گے۔

مائنس زرداری اور عمران کے بعد مائنس نواز کا فارمولا بھی سیاسی قائدین کی زبان پر آگیا، عابدشیرعلی نے مائنس نواز فامولے کا تذکرہ چھیڑ کر سیاسی ماحول میں نئی بحث کا آغاز کردیا۔

پڑھیں: پاکستان میں مائنس نوازشریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے،عابدشیرعلی

شریف خاندان کے لیے پاناما الزامات کے دفاع میں آنے والے وزیر مملکت نے آخر خود سے ہی مائنس نواز کی بات کر ڈالی اور فارمولانا بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مزید پڑھیں: مائنس لندن کے باوجود سیاسی جگہ نہ ملنا مائنس ایم کیو ایم والی بات ہے، فاروق ستار

یاد رہے پاکستانی سیاست میں مثبت تصورکئے جانے والے منفی فارمولے کا موجد تو نہ جانےکون ہے مگر اسکی تازہ مثال بانی ایم کیوایم ہیں، حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مائنس زرداری فارمولاپیش کیا تو رحمان ملک اشتعال میں نظر آئے اور فضل الرحمان نے بھی مفاہمت کے چمیپئن کا کھل کر دفاع کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top