تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی پی رہنما نے اہلیہ کو گولی مار کر خودکشی کی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی پراسرار موت کا معمہ پوسٹ مارٹم کے بعد حل ہوگیا انہوں نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی۔

تفصیلات کے مطابق میر ہزار خان اور اُن کی اہلیہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے،  پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں نے  دونوں کی لاشیں کمرے کا دروازہ توڑ کر برآمد کیں۔

بعد ازاں دونوں مقتولین کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پی پی رہنما نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی، فریحہ رزاق کو تین گولیاں لگیں جن میں سے 2 پیٹ پر اور ایک سر پر ماری گئی، سر پر لگنے والی گولی ہلاکت کا سبب بنی جبکہ میر ہزار خان نے کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی ماری جو اُن کی موت کا سبب بنی۔

مزید پڑھیں: میر ہزارخان بجارانی قتل، سیاسی حلقوں‌ کا اظہار افسوس، پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دونوں کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی‘، اسپتال انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردیں جبکہ رپورٹ پولیس کو فراہم کردی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں مقتولین کی حتمی رپورٹ پیر کو جاری کی جائے گی تاہم ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ صوبائی وزیر نے خودکشی کی اور اہلیہ کو بھی قتل کیا۔

دوسری جانب پی پی کے سینئر رہنما کی موت پر اُن کے آبائی علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل مظاہرین نے موت کوقتل کرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اوراہلیہ کی گھرسےلاشیں برآمد

پولیس نے تفتیش کے لیے ملازمین کو حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے خودکشی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میرہزارخان بجارانی شفیق انسان تھے، وہ خودکشی نہیں کرسکتے، تحقیقات کے بعد ہی حتمی بات کی جاسکتی ہے۔

اسے بھی پڑھیں: میر ہزار خان بجرانی، کٹھن سیاسی جدوجہد سے پُراسرار موت تک

مقتول کے گھر تعزیت کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ بھی پہنچے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -