بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

28 جولائی کو میر رضا علی کا کن افراد سے رابطہ ہوا تھا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 اگست 2026): میر رضا علی کا 28 جولائی کو کن افراد سے رابطہ ہوا تھا، اس حوالے سے آخری فون کالز اور میسیجز کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق 28 جولائی کو آخری فون کالز اور میسجز بھجنے والے افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے، میر رضا علی نے اس روز تین ٹیلیفون کالز پر دو افراد سے بات چیت کی تھی۔

Mir Raza Ali case: Details of last calls and messages emerge

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ میر رضا علی نے 28 جولائی کی شب 2:13 اور 2:16 بجے فون پر علی نامی شخص سے بات چیت کی جبکہ اس نے آخری فون کال اپنے دوست عبداللہ کی ریسیو کی، میر رضا علی اور عبداللہ کے درمیان 3 منٹ سے زیادہ بات ہوئی۔

علاوہ ازیں، فون پر آخری 8 میسیجز 4:20 سے 4:22 بجے تک ریسیو ہوئے جن کا میر رضا علی نے جواب نہیں دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں