کراچی (13 اگست 2026): ایڈیشنل سیشن عدالت نے مقتول نوجوان تاجر میر رضا علی کے بزنس پارٹنر محمد احمد کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ محمد احمد بطور بزنس پارٹنر ایک دکان چلاتا تھا اور دوسری میر رضا علی کے پاس تھی، تعاون کے باوجود پولیس میرے موکل کو ہراساں کر رہی ہے۔
عدالت نے میر رضا علی کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے محمد احمد کو بھی 15 اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن عدالت نے بزنس پارٹنر محمد احمد کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے میں منظور کی۔
میر رضا کیس میں مسئلہ میڈیکل رپورٹس کا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی


