کراچی (15 اگست 2026): تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس کی تفتیش وقت طلب ہے، جلد مکمل ہونے کا امکان نہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق میر رضا کیس کی 9 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی آج ڈی آئی جی سے اہم ملاقات ہوگی جس میں انہیں اب تک کی انویسٹی گیشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آفریدی اور ڈی ایس پی حنیف کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماضی میں غلام نبی آفریدی معتدد بلائنڈ مرڈر حل کر چکے ہیں، دونوں افراد کو میر رضا علی کی فیملی کی رضامندی سے شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پورا شہر سوال کر رہا ہے کہ میر رضا کے قاتل کو کیوں بچایا جا رہا ہے؟ وکیل جبران ناصر
تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم پہلے والی ٹیم کے حاصل کردہ شواہد کا دوبارہ تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، کیس کی تفتیش وقت طلب ہے، جلد مکمل ہونے کا امکان نہیں، تفتیشی ٹیم میر رضا کے اہل خانہ کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ این سی سی آئی اے سے میر رضا کی گھڑی واپس لینا اہل خانہ کا فیصلہ تھا، جیو فینسنگ اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے سیمپل نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔


