منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

میر رضا کیس میں مسئلہ میڈیکل رپورٹس کا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس میں مسئلہ میڈیکل رپورٹس کا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا کہ پہلے ایک میڈیکل رپورٹ آئی پولیس اسی بنیاد پر آگے بڑھ رہی تھی، پہلی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض آیا پھر دوسری میڈیکل رپورٹ آگئی۔

انہوں نے کہا کہ نئی میڈیکل رپورٹ آئی تو پرانی کمیٹی کو ختم کردیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ میر رضا کیس میں اب نئی کمیٹی تحقیقات کررہی ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل کراچی میں میر رضا کیس میں سربراہ تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیم کے ہمراہ کرائم سین سے لے کر میر رضا کے کچن تک کا جائزہ لیا ہے۔

Mir Raza Ali case- All Updates

تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے آخری سی سی ٹی وی فوٹیج کے مقام کا بھی جائزہ لیا اور کچن کھلوا کر وہاں موجود عملے سے بات چیت کی، طویل جائزہ لینے کے بعد ٹیم واپس کرائم سین پر پہنچی۔

کمیٹی نے کرائم سین کے قریب سے مٹی اور دو تیزاب کی بوتلیں بھی حاصل کی، مٹی اور تیزاب کے سیمپلز کو تفتیشی افسر کی گاڑی میں رکھوا دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اہلکاروں، افسران سے تفصیلی بیان لیا جارہا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں