بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

میر رضا علی کیس: فریال تالپور نے وزیر اعلیٰ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 اگست 2026): سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے میر رضا علی کیس کا نوٹس لے لیا۔

فریال تالپور نے میر رضا علی کیس کی تحقیقات کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شفاف اور غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا کیس: مقدمے کی دفعات تبدیل

انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور عوام کو آگاہ کیا جائے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں