کراچی کے نوجوان میر رضا قتل کیس سے منسلک گلستان جوہر کے گیسٹ ہاؤس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر بلاک 1 کے بنگلے کی مالکن 71 سالہ خاتون طاہرہ سلطانہ ہیں جبکہ بنگلا لیاقت علی نامی شخص نے کرائے پر حاصل کیا۔
رواں برس مئی میں بنگلا کرائے پر لے کر بطور گیسٹ ہاؤس چلایا جارہا تھا۔
بنگلے کی مالکن کے شوہر 2008 میں لیبر ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے گلستان جوہر میں واقع مشکوک گیسٹ ہاؤس کو سیل کر کے عملے کے 6 افراد سمیت سوئفٹ کار میں آنے والے مزید 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔
Mir Raza Ali case- Latest News and Updates
پولیس ذرائع کے مطابق کیس میں اب تک مجموعی طور پر 19 افراد کو شاملِ تفتیش کیا جا چکا ہے، زیرحراست افراد سے نئی تحقیقاتی ٹیم بھی سوالات کرے گی۔
یاد رہے کہ میر رضا علی کا 28 جولائی کو جن افراد سے رابطہ ہوا تھا، پولیس نے ان افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ 25 سالہ تاجر میر رضا علی 28 جولائی کو لاپتہ ہوئے تھے، جس کے اگلے روز ان کی گولی لگی لاش گلستانِ جوہر کے شاہی قلعہ گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔


