بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

میر رضا کی ڈی این اے رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے نوجوان میر رضا قتل کیس میں سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی ڈپارٹمنٹ میں ڈی این اے شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی اور میر رضا کے والدین کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے جبکہ ملنے والے گملے پر لگا خون بھی میچ میر رضا کے خون سے میچ ہوگیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے سندھ پولیس کو رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میر رضا کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد یہ تیسری رپورٹ سامنے آئی ہے۔

Mir Raza Ali case- All Updates

علاوہ ازیں ہائی پروفائل کیس میں بھی پولیس کی روایتی سستی برقرار ہے، میر رضا کیس میں کرائم سین سے ملنے والے خول کا تاحال فرانزک نہ ہوسکا ہے۔

پانچ روز پہلے کرائم سین سے خول ملا تھا تاحال ایف ایس ایل میچنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔

میر رضا نے دکان سے جو پستول اٹھایا وہ سیکیورٹی گارڈ کا تھا جسے لکی اسٹار کے قریبد کان سے خریدا گیا تھا، دکاندار نے پستول سیکیورٹی کمپنی کو فروخت کیا تھا۔

خول ملنے کے بعد پولیس ٹیم دکاندار کے پاس پہنچی تھی، دکاندار کی جانب سے ایف ایس ایل کا ریکارڈ دکھایا گیا، خول کے مزید ریکارڈ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں، ایف ایس ایل ریکارڈ کو صرف خول کے ریکارڈ سے میچ کرنا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں