منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

میر رضا کیس: مقدمے کی دفعات تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 اگست 2026): نوجوان تاجر میر رضا علی کی موت سے متعلق فیروز آباد تھانے میں درج مقدمے کی دفعات تبدیل کر دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے نوجوان تاجر کی قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد فیروز آباد تھانے میں درج اغوا کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فیروز آباد تھانے کی ایف آئی آر نمبر 795/2026 میں ترمیم کر دی گئی۔ ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ 302 شامل کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعات قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد شامل کی گئیں، جب کہ میر رضا قتل کی تحقیقات کے لیے نئی ٹیم از سرنو تفتیش کا آغاز کرے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ، لواحقین اور دیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی جب کہ اس کیس کے تمام شواہد کا بھی از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔

میر رضا کیس میں سنسنی خیز موڑ، وکیل کا تہلکہ خیز انکشاف

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں