کراچی (11 اگست 2026): میر رضا علی جیسے ہائی پروفائل کیس میں بھی پولیس کی روایتی سستی برقرار، کرائم سین سے ملنے والےخول کا تاحال فرانزک نہ ہو سکا۔
پانچ روز پہلے کرائم سین سے خول ملا تھا لیکن تاحال ایف ایس ایل میچنگ نہ کی جا سکی۔ میر رضا علی نے دکان سے جو پستول اٹھایا وہ سکیورٹی گارڈ کا تھا جو لکی اسٹار کے قریب ایک دکان سے خریدا گیا تھا۔
دکاندار نے پستول سکیورٹی کمپنی کو فروخت کیا تھا، خول ملنے کے بعد پولیس ٹیم دکاندار کے پاس پہنچی تھی، دکاندار کی جانب سے ایف ایس ایل کا ریکارڈ دکھایا گیا۔
خول کے مزید ریکارڈ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں موجود ہیں، ایف ایس ایل ریکارڈ کو صرف خول کے ریکارڈ سے میچ کرنا تھا۔


