کراچی (8 اگست 2026): میر رضا علی کیس میں قبر کشائی کے دوران مجموعی طور پر 17 سیمپلز حاصل کر لیے گئے۔
تفتیشی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میر رضا علی کی قبر کشائی کے دوران 4 نمونے ڈی این اے جانچ جبکہ دیگر کیمیکل ایگزامن کیلیے حاصل کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے ارکان مجموعی طور پر 19 سیمپلز کی جانچ کریں گے، 2 ریفرنس سیمپلز میر رضا علی کے والدین سے حاصل کیے گئے جن سے ڈی این اے میچ ہوگا، والدین کے سیمپلز سے تصدیق ہوگی کہ لاش میر رضا علی کی تھی یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ
تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹس کا رزلٹ 3 سے 4 روز میں متوقع ہے، قبر کشائی کے دوران حاصل تمام نمونوں کو محفوظ کر لیا گیا، جامعہ کراچی کی فرانزک لیب میں تمام سیمپلز پیر کو جمع کروائے جائیں گے۔


