منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

میر رضا کیس، والد میر حسین کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

میر رضا قتل کیس سے متعلق والد میر حسین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ آج کی پیشرفت سے کچھ اطمینان ملا ہے، حقائق پہلے سامنے آجاتے تو شاید قبر کشائی کی ضرورت پیش نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ کیس اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے امید ہے بیٹے کو انصاف ملے گا۔

میر حسین نے کہا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، تفتیشی حکام نے جو سوالات کیے ان کے جوابات فراہم کردیے ہیں۔

Mir Raza Ali case- Latest News and Updates

میر رضا کے والد نے کہا کہ تحقیقات آگے بڑھانے کے لیے نئی ٹیم کو موقع دینا چاہیے، نئی تفتیشی ٹیم کو مکمل موقع دیا جارہا ہے، 3 سے 4 دن میں تحقیقات کے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر حتمی رائے دینا قبل ازوقت ہوگا، ہمیں انتظار ہے کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کیا نتائج سامنے لاتی ہے، جو بھی پیش رفت ہوگی عوام اور میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی۔

میر حسین نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے تحقیقات کا منتطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں