بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

میر رضا کیس: نئی تحقیقاتی کمیٹی پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے بیانات لے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 اگست 2026): میر رضا علی کیس میں نئی تحقیقاتی کمیٹی نے پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والی تفتیشی ٹیم کے بیانات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

میر رضا علی کیس کی نئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز پیر ہوگا جس کی سربراہی ڈی آئی جی عامر فاروقی کریں گے۔ کمیٹی کیس کی جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی، تمام متعلقہ پہلوؤں سے دوبارہ چھان بین کرے گی، نئے اور اضافی شواہد کی نشاندہی، انہیں جمع اور محفوظ کر کے ان کا جائزہ لے گی جبکہ تمام فزیکل، ٹیکنیکل، واقعاتی اور فرانزک شواہد کا تفصیلی تجزیہ کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کو کیس حل کرنے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ کمیٹی مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، معاونت کیلیے ضرورت پڑنے پر کسی بھی افسر کو شامل کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فریال تالپور نے وزیر اعلیٰ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش کر دی

میر رضا علی کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے گی۔

دوسری جانب، ذرائع نے بتایا کہ نئی تحقیقاتی کمیٹی پہلے پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ سے بھی بیانات لے گی، بورڈ میں شامل ڈاکٹرز اور ماہرین کا باقاعدہ انٹرویو کیا جائے گا، اس ٹیم کو باقاعدہ سوالنامہ بھی دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی معلوم کرے گی کہ گولی کو سینے سے داخل اور پیٹھ سے خارج قرار دینے کی بنیاد کیا تھی؟ پہلی رپورٹ میں فرانزک شواہد کو فائل کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفتیشی ٹیم دونوں پوسٹ مارٹم رپورٹس، زخموں، کپڑوں و دیگر فرانزک شواہد کا جائزہ لے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں