جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

میر رضا قتل کیس: 6 روز بعد بھی لاش کے مقام سے ملنے والے خول کا فرانزک کیوں نہ ہو سکا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 اگست 2026): میر رضا علی قتل کیس میں کرائم سین سے برآمد ہونے والے گولی کے خول کے فرانزک کے سلسلے میں سندھ پولیس کی جانب سے بھاری بجٹ کے باوجود سنگین لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔

6 روز بعد بھی لاش کے مقام سے ملنے والے گولی کے خول کا فرانزک نہیں ہو سکا ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ پولیس کی واحد بیلسٹک فرانزک مشین 3 سال سے خراب پڑی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2023 سے اب تک کسی کیس میں خول کا ایف ایس ایل نہیں کیا گیا، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری کے کیسز میں بھی خول کا مینوئل معائنہ کیا گیا۔

فرانزک ڈویژن کراچی میں خول کی جانچ کے لیے محض ایک ایکسپرٹ موجود ہے، سربراہ فرانزک ڈویژن جاوید بلوچ بھی 8 روز پہلے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، اور نئے انچارج فرانزک ڈویژن تنویر احمد طاہر کی میر رضا علی کیس میں عدم دل چسپی سامنے آئی ہے۔


راجہ عمر خطاب نے میر رضا کیس کی تفتیش میں ہونے والی بڑی کوتاہیوں کی نشاندہی کردی


ذرائع فرانزک ڈویژن نے بتایا کہ بھاری مالیت سے امپورٹ بیلسٹک فرانزک مشین 2023 سے خراب ہے، 2023 میں سافٹ ویئر اپڈیٹ نہ ہونے سے مشین یہ غیر فعال ہو گئی تھی، اور 3 سال سے غیر فعال رہنے والی یہ مشین اب خراب بھی ہو چکی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں