پیر, ستمبر 14, 2026
اشتہار

میر رضا کیس: تفتیشی ٹیم میں غلام نبی آفریدی کی شمولیت پر تحفظات ہیں، وکیل جبران ناصر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 اگست 2026): میر رضا علی کے وکیل جبران ناصر نے کیس کی تفتیشی ٹیم میں غلام نبی آفریدی کو شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وکیل جبران ناصر نے کہا کہ تفتیشی ٹیم میں غلام نبی آفریدی کی شمولیت پر تحفظات ہیں، ڈی آئی جی عامر فاروقی کو اس حوالے سے خط لکھ دیا، غلام نبی آفریدی کی سروس بک موجود ہے اس سے کارکردگی جانچی جا سکتی ہے، عامر فاروقی کو ٹیم بنانے کا اختیار ہے مگر کوئی ایسا رکن شامل ہو تو تحفظات پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا کیس کی تفتیش وقت طلب ہے، جلد مکمل ہونے کا امکان نہیں: تفتیشی حکام

انہوں نے کہا کہ عامر فاروقی سے اُمید ہے کہ اس کیس میں کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا، پولیس ٹیم سے توقع ہے کہ قانون کی عملداری قائم کریں گے، فیملی نے سراج الدین لاشاری، محمد علی اور ڈی ایس پی حنیف خان کا نام دیا، یہ تینوں افسران تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

میر رضا کے وکیل نے مزید کہا کہ ہمیں قتل کی شفاف تحقیقات، ملوث افراد زندہ اور گرفتار چاہییں، قتل کے اصل کردار اور محرک تک پہنچنا سب سے زیادہ اہم ہے، ہمیں لاشیں نہیں بلکہ قتل میں ملوث زندہ کردار قانون کے کٹہرے میں چاہییں، امید ہے کہ عامر فاروقی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں