کراچی : میر رضا قتل کیس میں کراچی اسٹوریز نامی فیس بک پیج نے شرجیل میمن کی کردار کشی پر معافی مانگ لی اور کہا غلط خبر شائع کرنےپر معذرت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور ان کے بیٹے کو میر رضا علی کیس سے غلط طور پر منسلک کرنے کے معاملے پر فیس بک پیج ’کراچی اسٹوریز‘ نے باضابطہ معافی مانگ لی۔
سوشل میڈیا پر کراچی اسٹوریز نامی فیس بک پیج نے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا شرجیل میمن سے متعلق غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب این سی سی آئی اے کراچی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر من گھڑت اور بدنام کرنے والا مواد پھیلانے کے الزام میں 4 افراد کو طلب کر لیا ہے ، طلب کیے گئے افراد میں سید عبداللہ، امین قریشی، بلال وارثی اور عبید قریشی شامل ہیں۔
ان تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 اگست کی صبح 11:30 بجے این سی سی آئی اے کے کراچی دفتر میں پیش ہوں۔
نوٹس کے مطابق تمام نامزد افراد کو اپنے اصل قومی شناختی کارڈ ، متعلقہ ثبوت و دستاویزات اور اپنے ڈیجیٹل ڈیوائسز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ شرجیل میمن نے 9 اگست کو این سی سی آئی اے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف من گھڑت مواد پھیلا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Mir Raza Ali case- All Updates
شرجیل میمن نے ایجنسی سے استدعا کی تھی کہ متعلقہ اکاؤنٹس کے آئی پی لاگز اور سم ڈیٹا حاصل کیا جائے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ ڈیٹا محفوظ رکھنے کی ہدایت کی جائے۔


