منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

میر رضا علی کیس : میڈیکل بورڈ اچانک کیوں تبدیل کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نوجوان تاجر میر رضا علی کی قبر کشائی کیلیے تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ بنتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا، جس کے بعد اس پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

قبرکشائی کی کارروائی سے قبل میر رضا علی کیس کے وکیل جبران ناصر اور نوجوان کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ پر تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔

وکیل جبران ناصر نے میڈیکل بورڈ کی اچانک تبدیلی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ دوسرے شہروں سے ڈاکٹرز لارہی ہے جیسے کراچی سے کوئی ایک ڈاکٹر بھی نہ ملا ہو اور بورڈ سے نکالے گئے ڈاکٹروں کے بارے میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اس نئے بورڈ کے تحت پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سینئر کرائم رپورٹر نے کراچی پولیس چیف کے توسط سے بتایا کہ پہلا بورڈ ختم نہیں کیا گیا ہے، اور دوسرا بورڈ اس کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرے گا اور دونوں بورڈز کی سربراہی سمعیہ سید ہی کریں گی۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا رہا ہے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔

واضح رہے کہ کارروائی کے سلسلے میں قبرستان میں پولیس، عدالتی عملہ اور متعلقہ طبی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ میر علی رضا کے اہلخانہ اور دوستوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔

تاہم بعد ازاں اہل خانہ کے تحفظات اور ان کی مخالفت کے سبب میر رضا علی کی قبر کشائی کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔

Mir Raza Ali case- All Updates

قبل ازیں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا تھا کہ 5 رکنی بورڈ پر اعتراضات کے بعد ایک نیا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں نئے بورڈ کے ساتھ ساتھ پرانی ٹیم کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اہل خانہ کو اس پر بھی اعتراض رہا۔

اہلخانہ کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے حوالے سے پرانی تاریخ میں تیسرا نوٹیفکیشن جاری کرکے معمہ بنایا جا رہا ہے جسے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔

قبرکشائی، میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور فرانزک شواہد کی جانچ اب کیس میں اہم مراحل قرار دیے جارہے ہیں، تاہم میڈیکل بورڈ پر اہلخانہ کے تحفظات کے بعد قبرکشائی کا عمل کس طریقے سے آگے بڑھے گا، اس سلسلے میں صورتحال تاحال مکمل طور پر واضح نہیں۔

میر رضا علی کی قبر کشائی مؤخر کردی گئی

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں