پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

میر رضا علی قتل کیس میں دفعہ 365،302 اور 201 بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 اگست 2026): میر رضا علی قتل کیس میں دفعہ 365،302 اور 201 بھی شامل کر دی گئی، دفعہ 302 قتل، دفعہ 201 شواہد چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق شامل کی گئی ہے۔

دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس کیس کی تحقیقات نئی تفتیشی ٹیم کے سپرد کی گئی ہے، ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی نئی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں، پرانی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے نئی ٹیم کو بریفنگ دی۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بھی تفتیش میں پیش رفت اور شواہد سے آگاہ کیا، نئی تحقیقاتی ٹیم کو اب تک کی تحقیقات، شواہد اور فرانزک معلومات منتقل کر دی گئی ہیں۔


میر رضا قتل کیس کے باوجود جناح اسپتال میڈیکو لیگل افسران نے روش نہ بدلی


نئی تحقیقاتی ٹیم کیس کے تمام پہلوؤں کا ازسرنو جائزہ لے گی، اور فرانزک، تکنیکی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں