بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

میر رضا علی کیس: نئی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 اگست 2026): مبینہ طور پر قتل کیے گئے میر رضا علی کیس میں نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نئی تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی کی سربراہی میں بنائی جا رہی ہے، جس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایس پی کورنگی، ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشنز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سینئر افسر غضنفر شامل ہوں گے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کچھ دیر میں تحقیقاتی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد میر رضا علی کے وکیل جبران ناصر نے کیس کی تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد حکام نے پرانی ٹیم کو تحلیل کر دیا۔

وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اے آئی جی اور ایس ایس پی کی تحقیقاتی ٹیم پر بھروسہ نہیں، ہم پوری تفتیشی ٹیم کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم عدالت میں جا کر اپنی استدعا رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو گھنٹوں دفتر میں بٹھا کر کہا گیا کہ ’یہ خودکشی ہے اس کو مان لیں‘، پولیس افسران معاملے کو خودکشی تسلیم کرنے پر زور دے رہے تھے، چہرے کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جسم پر کالا مواد ملا جو عموماً نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ گولی کمر سے لگی اور سینے سے باہر نکلی، میر رضا علی کی پسلیاں ٹوٹنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں