پیر, ستمبر 14, 2026
اشتہار

میر رضا کیس:5 رکنی نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(9 اگست 2026): نوجوان تاجر میر رضا علی قتل کیس میں آئی جی سندھ نے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں آئی جی سندھ نے نئی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ یہ نئی کمیٹی میر رضا کی قبر کشائی کے بعد ہونے والے دوسرے پوسٹمارٹم رپورٹ میں تضاد سامنے آنے کے بعد قائم کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن سندھ عامر فاروقی کو تحقیقاتی ٹیم کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی آر آر ایف الفلاح سید محمد علی رضا تحقیقاتی ٹیم کے سیکریٹری ہوں گے۔

اس تحقیقاتی کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان، ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل انعم تجمل اور ایس آئی او تھانہ زمان ٹاؤن انچارج غضنفر بھی شامل ہیں۔

یہ نئی تحقیقاتی ٹیم میر رضا کیس کی جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی اور کیس کے تمام متعلقہ پہلوؤں سے دوبارہ چھان بین کر کے نئے اور اضافی شواہد کی نشاندہی، انہیں جمع اور محفوظ کر کے ان کا جائزہ لے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کیس سے متعلق تمام فزیکل، ٹیکنیکل، واقعاتی اور فرانزک شواہد کا بھی تجزیہ کرے گی۔

تحقیقات میں معاونت کے لیے ٹیم ضرورت پڑنے پر کسی بھی افسر کو شامل کرسکے گی جب کہ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کو کیس حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میر رضا کیس: مقدمے کی دفعات تبدیل

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں