کراچی (12 اگست 2026): میر رضا علی کو لوکیشن پر چھوڑنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے رائیڈ سے متعلق اہم تفصیلات بتا دیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے بتایا کہ میر رضا نے 3 بج کر 57 منٹ پر رائیڈ بک کی، 4 بج کر 7 منٹ پر اس کو کال کی کہ آپ کی لوکیشن پر ہوں، 4 بج کر 9 منٹ پر رائیڈ شروع کی، ہم خالد بن ولید روڈ سے طارق روڈ اور وہاں سے بہادر آباد گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میر رضا کو تیزاب سے نہلایا گیا اس لیے لاش خراب ہوئی، جبران ناصر
ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے بتایا کہ بہادر آباد سے اسٹیڈیم، ملینیم مال سے پرفیوم چوک جوہر موڑ وہاں سے موسمیات کی طرف گئے، میر رضا نے کہا لوکیشن چھوڑ دو میں راستہ بتاتا ہوں، پھر اس نے جیسا بتایا اس راستے پر چلتے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میر رضا نے گاڑی میں گانے بھی چلائے اور کہا کہ گاڑی تیز چلاؤ، نوجوان نے کسی کو فون نہیں کیا بس وہ موبائل استعمال کر رہا تھا، اس کے ساتھ سفر کا تمام ریکارڈ میرے پاس موجود ہے، جہاں میر رضا کو چھوڑا وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔


