پیر, ستمبر 14, 2026
اشتہار

میر رضا کیس میں نیا انکشاف! والدین کے خلع کیس کی اہم دستاویزات منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تاجر میر رضا کیس میں پولیس نے مقتول کے والدین کے خلع کیس کی اہم ترین دستاویزات سامنے آگئی ، والدہ کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے کو یکطرفہ طور پر منظور کرتے ہوئے خلع کا فیصلہ سنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی پراسرار موت کے معاملے پر پولیس کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا۔

تفتیشی ٹیم نے مقتول کے والدین کے خلع کیس کی اہم ترین دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ عدالت نے میر رضا کی والدہ کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے کو یکطرفہ طور پر منظور کرتے ہوئے خلع کا فیصلہ سنایا تھا۔

والدہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا شوہر نان نفقہ اور دیگر ضروری گھریلو اخراجات ادا نہیں کر رہا تھا، جس کی بنا پر وہ علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

Mir Raza Ali case- All Updates

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کے درمیان عدالتی خلع اور علیحدگی کے بعد سے مقتول میر رضا اور اس کی بہن اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھے۔

تفتیشی حکام خلع کی ان دستاویزات، خاندانی تنازعات اور مالی پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس سے قبل میر رضا علی کیس میں پولیس کو والد میرحسین کی آڈیو سامنے آئی تھی ، آڈیو میں وہ نور نامی شخص سے قرض ادا کرنے کی بات کررہے تھے۔

میر حسین کہہ رہے تھے کہ کراچی میں میرا کام، گھرکچھ نہیں بچا، اسلام آباد آگیا ہوں، یہاں مجھے ملازمت مل گئی ہے، سیلز کی جاب ہے پیکج اچھا ہے، اب ادھرہی رہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسوں کاکررہاہوں،پیسے نہ دینے ہوتے تو رابطہ ہی نہ کرتا، میں نے پیسے دینے ہیں جلد اداکردوں گا۔

اہم ترین

مزید خبریں