کراچی (9 اگست 2026): مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا علی کی شرٹ پر تیزاب کے نشانات پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ میر رضا علی کی شرٹ کے سامنے کے حصے پر تیزاب کے نشانات پائے گئے ہیں، سینے سے اس کی شرٹ کا کچھ حصہ جلا اور پھٹا ہوا تھا، کراچی یونیورسٹی لیب میں شرٹ کا معائنہ تاحال نہ کیا جا سکا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے سیمپلز بھیجے گئے تھے جن میں میر رضا علی کی شرٹ بھی بھیجی گئی تھی، کراچی یونیورسٹی لیب میں اس کا فرانزک کیا جانا تھا، شرٹ پر بیلسٹک اسپارک کا تجزیہ ہونا باقی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے پوسٹ مارٹم کے تمام نمونے کراچی یونیورسٹی میں سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔
اب تک پہلے پوسٹ مارٹم کے نمونوں کی رپورٹ بھی تیار نہیں کی گئی، بھیجے جانے والے نمونوں میں سب سے اہم شرٹ کی فرانزک تھی۔
28 جولائی کو میر رضا علی کا کن افراد سے رابطہ ہوا تھا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں


